ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں گرفتارشدہ نجومی کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج

مینگلور میں گرفتارشدہ نجومی کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج

Sun, 08 Jan 2017 14:23:50    S.O. News Service

منگلورو8/جنوری (ایس او نیوز)علم نجوم اور عملیات کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں گرفتارشدہ جیوتشی رام کرشنا شرما کے خلاف ایک لڑکی نے جنسی حملہ کی شکایت درج کردی ہے۔

منگلورو کے اتاور علاقے میں رام کرشنا شرما اپنی جیوتشی کی دکان چلایا کرتا تھا۔ اس کے فریب کا بھانڈہ پروفیسرنریندر نائک نے ایک خفیہ کارروائی (اسٹنگ آپریشن) کے ذریعے پھوڑا تھا اور پولیس میں اس کی شکایت درج کرنے کے بعد رام کرشنا شرما کے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ شرما ابھی عدالتی حراست میں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی گرفتاری کے خبر ملنے پر ایک نوجوان لڑکی نے پروفیسر نائک سے رابطہ قائم کرکے اپنے ساتھ شرما کی طرف سے جنسی حملے کی کہانی بتائی۔پھر جن وادی مہیلا کے اراکین کے ساتھ مل کر اس لڑکی کی جانب سے مہیلا پولیس اسٹیشن میں شرما کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس درج کیا گیا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق گریجویشن کے بعد اسے نوکری نہیں مل رہی تھی۔ اس نے تمام مسائل حل کرنے کا دعویٰ کرتا ہوا جیوتشی شرما کا اشتہار ٹی وی پردیکھا اور اس سے رابطہ قائم کیا۔ شرما نے اس نے ۹ ہزار روپے لئے اور بد روحوں کو بھگانے کے نام پر اس کے ساتھ جنسی حملہ کرنے لگا۔ وہ کسی طرح اس کے چنگل سے بچ کر بھاگ نکلی، مگر ڈر کے مارے اس نے اب تک یہ بات کسی کو نہیں بتائی تھی۔ پروفیسر نائک کے ذریعے ابھی حال ہی میں شرما کا بھانڈہ پھوڑے جانے سے اس میں ہمت پیدا ہوئی اور شرماکے خلاف شکایت درج کرنے کے لئے وہ آگے بڑھی ہے۔


Share: